پاکستان عوامی تحریک کاپیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا عندیہ

image

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا عندیہ دے دیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ 58 کے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور پی پی 20 کے امیدوار چوہدری نوشاد علی ایڈووکیٹ اور حلقہ پی پی 22 کے امید اور راجہ مظہر ہستال نے بدھ کے روز (تحریک منہاج القرآن) پاکستان عوامی تحریک کے دفتر کا دورہ کیا۔

عدالت نے 6 فروری تک شہر یار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا پیغام آگیا ہے جلد ہی جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر پیپلز پارٹی کے تمام چھ حلقوں کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان پارٹی کے بڑے کنونشن میں کیا جائے گا۔

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، چوہدری نوشاد علی خان اور راجہ مظہر ہستال نے پاکستان عوامی تحریک کا شکریہ ادا کیا کہ پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری کی جس طرح غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ہم اس کیلئے مشکور ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US