جماعت اسلامی کے پاس ترقی کا فارمولا ہے، سراج الحق

image

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس کے پاس ترقی کا فارمولا موجود ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانہ خالی ہے اور کروڑوں افراد مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ اب قوم کو حالات بدلنے کے لیے اپنا آپشن بدلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس کے پاس ترقی کا فارمولا موجود ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ ملک کو بدحال کرنے والی سیاسی پارٹیوں کو مسترد کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے بغیر دہشتگردی کیخلاف فتح ممکن نہیں تھی، نگران وزیر اعظم

سراج الحق نے کہا کہ قوم کے پاس 8 فروری کو غلطیاں سدھارنے کا بہترین وقت ہے اور نوجوانوں کو ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ اور تشدد موجود انتشار اور تقسیم کی وجہ سے ہے لیکن ہم نفرتوں کا خاتمہ ممکن بنا کر مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ حکمران پارٹیوں نے سیاسی و معاشرتی تقسیم بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر 40 سالہ معاشی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US