پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کے دوران جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ

image

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے دوران سینیئر پاکستانی سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ۔

گزشتہ روز حال ہی میں پی ٹی آئی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے والے جاوید ہاشمی کے گھر پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اور صاحبزادی مہربانو قریشی نے بھی شرکت کرنا تھی۔

اس دوران پولیس کی جانب سے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کر لیا۔ آزاد امیدوار زاہد ہاشمی اور گھر کے ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

جاوید ہاشمی بھی الیکشن سے دستبردار

جاوید ہاشمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور  ان کے گھر کے ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ پولیس دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور تشدد کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US