انڈین یوم جمہوریہ پر فرانسیسی صدر مہمان خصوصی، ’ناری شکتی‘ کے مظاہرے

image

انڈیا میں 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں، جن میں شرکت کے لیے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکخواں دو روزہ سرکاری دورے پر انڈیا میں موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر میکخواں جمعے کو دہلی میں ہونے والی ملٹری پریڈ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر دروپدی مرمو بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

فرانسیسی صدر جمعرات کو انڈیا پہنچے تھے۔ تقریب میں فوجی دستوں نے پریڈ کی اور فوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔

تقریب میں ’ناری شکتی‘ یعنی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے علامتیں بھی دکھائی دیں۔ اس موقع پر پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل فوجی دستوں نے مارچ کیا۔

پریڈ میں فرانس کے ایک فوجی دستے نے بھی شرکت کی۔ خواتین پائلٹوں نے بھی فضائی کرتب دکھائے جبکہ پہلی بار 100 سے زائد خواتین فنکاروں نے کلاسیکی موسیقی کے آلات پر اپنے فنون کا مظاہرہ کیا۔

پریڈ میں فرانسیسی فوجیوں کا ایک دستہ بھی شریک ہوا، پچھلے برس ہاسل ڈے پریڈ پر انڈین فوجیوں نے بھی پیرس میں مارچ پاسٹ میں حصہ لیا تھا۔

تقریب میں خواتین فنکاروں نے روایتی موسیقی پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow