بھارتی ائیر لائن کا پائلٹ ریسلر بن گیا، مسافر کو تشدد کرکے لہولہان کردیا

image

ائیر انڈیا ایکسپریس کا پائلٹ دہلی ائیرپورٹ پر ریسلر بن گیا، مسافر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ وریندر سیجوال نے دہلی ائیر پورٹ پر انکت دیوان نامی مسافر کو محض بورڈنگ قطار توڑنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، جو اپنے خاندان کے ہمراہ ائیرپورٹ پر موجود تھا۔

دیوان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے عملے نے ان کے بچے کی وجہ سے انہیں اسٹاف اور پی آر ایم یعنی (جسمانی طور پر محدود نقل و حرکت کے حامل افراد) والے سیکیورٹی چیک کے راستے سے گزرنے کی ہدایت دی تھی۔

مسافر کے مطابق اسی دوران کچھ افراد قطار توڑ کر ان سے آگے جانے لگے، جب انہوں نے اس پر اعتراض کیا تو ائیر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ کیپٹن وریندر جو خود بھی اسی راستے سے گزر رہے تھے، ان سے بدتمیزی شروع کردی۔

دیوان کے مطابق اعتراض اٹھانے پر پائلٹ نے ان کی تعلیمی حیثیت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ کیا وہ پڑھ نہیں سکتے کہ یہ راستہ صرف اسٹاف کے لیے ہے۔ اس کے بعد پائلٹ نے ان پر تشدد شروع کردیا جس سے ان کے چہرے پر کئی زخم آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US