غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے درجنوں افغان شہری ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔
ایرانی جریدے نے افغان باشندوں کی سرحدی دراندازی سے متعلق رپورٹ کیا ہے کہ متعدد افغان شہری غیر قانونی سرحد عبور کرتے ہوئے مارے گئے ہیں، 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کردی گئی ہیں۔
ایرانی جریدہ کی رپورٹ کے مطابق ایران افغان سرحد پر 40 ہلاکتوں اور متعدد مہاجرین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایران کے سینئر سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا۔
ایرانی جریدے کے مطابق رواں برس 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین، پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔