ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی واضح بہتری

image

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی ہے، کئی سال بعد پاکستان کی درجہ بندی میں واضح بہتری آئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی،کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 سے 133 پر آ گیا ہے۔

کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا اسکور 27 تھا، کرپشن میں کمی پرپاکستان کا اسکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 ہو گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

اس رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کرتے ہوئے کرپشن میں کمی کے لیے کی گئی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری آئی ہے جو ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US