سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی ٹیم اورا سٹیٹ کونسل کےوکلاءعدالت میں پیش ہوئے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی فیملی بھی عدالت میں موجود تھی۔
عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو چیلنج کر دیا