ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور کی مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے پھوپھیوں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس بھیجی ، مونس الہیٰ

اس سے قبل سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US