لاہور میں ن لیگ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

image

لاہور: پنجاب کے حلقہ پی پی 154 لاہور میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 154 میں مسلم لیگ کے امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک بودا سمیت 5 افراد زخمی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کو دیکھ رہی ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US