بانی تحریک انصاف کو غرور اور تکبر کی سزا ملی، پرویز خٹک

image

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو غرور اور تکبر کی سزا ملی ہے۔

پی ٹی ٹی آئی کے سربراہ پرویز خٹک نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سائفر کیس میں سزا پر کہا کہ سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کو غریب تر بنانا تھا اور سابق حکومتوں نے قرضے لے کر ملک کا خانہ خراب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ن لیگ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا لیکن عمران خان نے پختونوں کے مینڈیٹ کی توہین کی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US