توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کرلیا گیا
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
توشہ خانہ ،عمران خان اور بشریٰ کو 14، 14 سال سزا، 10 سال کیلئے نااہل، 1 ارب 57 کروڑ جرمانہ
بشریٰ بی بی نے راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دی، اسلام آباد ویمن پولیس نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا۔
بشریٰ بی بی کے اڈیالہ جیل پہنچنے کے مناظر، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد خود گرفتاری دینے پہنچیں۔۔!! pic.twitter.com/Ti1CNo4Vfe
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 31, 2024
خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کو 14،14 سال کی قید بامشقت کی سزا اور جرمانہ بھی کیا گیا۔
عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا ہے۔