فیصلے 8 فروری کیلئے ہو رہے ہیں ، اعتزاز احسن کا عمران خان کی سزا پر ردعمل

image

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے پر سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آ گیا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصلے 8 فروری کے لیے ہو رہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دونوں فیصلوں میں سقم ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پر دباؤ رہے۔

اوپن ٹرائل ڈھونگ ہے،اعتزاز احسن نے اڈیالہ جیل کے اندر کی کہانی بتا دی

انہوں نے مزید کہا کہ جوآج پی ٹی آئی کیساتھ ہو رہا ہے ، کل دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن پارٹی کو تحلیل نہیں کر سکتا مگر منتشر کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US