تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی کورٹ نے کبھی ایسی کوئی ججمنٹ نہیں دی جو آج دی گئی۔
توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نیب ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری کیخلاف کارروائیاں کررہا ہے۔
توشہ خانہ ،عمران خان اور بشریٰ کو 14، 14 سال سزا، 10 سال کیلئے نااہل، 1 ارب 57 کروڑ جرمانہ
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حق دفاع نہیں دیا گیا،342کابیان لکھنے کی اجازت نہیں ملی،ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جارہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وکیل کے ہوتے ہوئے بھی جرح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،انہوں نے کہا کہ یہ یہ کیسز عدالت میں جائیں گے تو اڑ جائیں گے۔