حماد اظہر کا بھی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان

image

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاق وزیر حماد اظہر بھی عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایس کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

لاہور ، حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران فرار ، پناہ دینے والے 2 افراد گرفتار

جسٹس منصور نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے انہیں فیصلے کا فائدہ نہیں ہو گا، جسٹس جمال نے کہا کہ لگتا ہے حماد اظہر سرنڈر نہیں کرنا چاہتے۔

بعد ازاں وکیل نے عدالت سے اپیل واپس لے لی ، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US