پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافے کا امکان

image

مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، آج رات قیمتیں 11 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی، مزید سستی ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جانے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US