لاہور: کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم، نادرا نے شہریوں کو سہولت فراہم کردی

image

نادرا کی جانب سے لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور سہولت فراہم کردی گئی، لاہور ریجن میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا گیا۔

نادرا لاہور ریجن میں شہریوں کو سہولت اور آسانی کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے 11 خصوصی کاؤنٹرز کام کررہے ہیں۔ ساندہ روڈ، ایبٹ روڈ، پیکو روڈ اور جوہر ٹاؤن لاہور سمیت شیخوپورہ، ننکانہ، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور قصور اضلاع کے نادرا سینٹرز میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی

وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے اس خصوصی اقدام کی بدولت شہریوں کو سوموار سے جمعہ صبح 8:30 بجے سے 3:30 بجے تک کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے باآسانی اجراء کیلئے تمام خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔

نادرا کی طرف سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی کیلئے نادرا ہیلپ لائن نمبر (051-111-786-100) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US