باجوڑ ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار قتل

image

باجوڑ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق ریحان زیب خان کو الیکشن کمپین کے دوران نامعلوم افراد نے  گولیاں ماریں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں خار اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صدیق آباد کے علاقے میں پیش آیا ، فائرنگ کی زد میں آ کر تین افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کا امیدوار قتل

واضح رہے کہ ریحان زیب خان این اے 8 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 7  زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US