پاکستان تحریک انصاف نے پھر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف کی جنرل باڈی کے اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد پاس ہونے کے بعد سات دن کے اندر انتخابات کروائے جائیں گے۔
انتخابات فیڈرل الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔
کیسے الیکشن، کیسے نتائج؟ اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار