پنجاب، 3 ہزار سے زائد قیدیوں نے ووٹ ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی

image

پنجاب کی جیلوں میں 3 ہزار 495 قیدیوں نے ووٹ ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، محکمہ جیل خانہ جات نے الیکشن کمیشن کو قیدیوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔

محکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 43 جیلوں میں 50 ہزار قیدی موجودہیں، ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں 1270 قیدیوں نے بیلٹ پیپر مانگ لئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 478 قیدی مووجودہیں،سرگودھا جیل کے 208 قیدی حق رائے دہی کا حق استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 5 فروری کو ہوں گے

46 ہزار قیدی حق رائے دہی استعمال کرنے پر خاموش ہیں، ووٹ ڈالنے کے خواہش مند قیدیوں کی تفصیلات متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو فراہم کردی گئی ہیں۔

بیلٹ پیپرز متعلقہ جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو فراہم کئے جائیں گے، جیل حکام جیلوں میں الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیں گے، جیل حکام ہی قیدیوں کو سیکرٹ بیلٹ فراہم کریں گے۔

بیلٹ پیپر کے ساتھ ایک مخصوص لفافہ بھی دیا جائے گا، قیدی بیلٹ پیپر لفافہ میں سیل کر کے جیل انتظامیہ کے حوالے کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US