شکارپور میں باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد ہلاک، 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق بارات گاؤں عاقل مھر سے ٹھل جارہی تھی کہ جیکب آباد بائی پاس تاج سی این جی پمپ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دلہا الطاف مہر، کار ڈرائیور رمضان اور معصوم بچہ محمد حسن مہر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔