آزاد امیدوار کا قتل ، باجوڑ میں تمام جماعتوں نے انتخابی مہم روک دی

image
باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے پی کے 22 میں انتخابی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

 آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل پر تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم روک دی ہے۔

دریں اثناء ریحان زیب خان کے چچا حضرت گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھتیجے کے قاتلوں کے بارے میں جن افراد کا نام لیا گیا ان پر ہمارا کوئی دعویٰ نہیں۔

زمین کا تنازع، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز قتل

مقتول ریحان زیب کی نماز جنازہ آج برشاہ نرے میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ریحان زیب کو گزشتہ روز الیکشن مہم کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US