غیر قانونی بھرتی کیس ، پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

image

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الہی اور دیگر ملزمان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں تو یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں، میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔

پرویز الہی کی اہلیہ کو 2 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپرٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے، تم پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر رکھی ہیں جب کہ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US