بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سیت جعفرآباد شہر میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق کوئٹہ ،اسپنی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکا ہوا ہے جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
باجوڑ میں قومی اسمبلی کے امیدوار ریحان زیب قتل
بلوچستان کے شہر جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یارمیں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی دفترکے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔ حملے میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاوہ ازیں تربت میں بھی غلام نبی چوک پر دھماکے کی اطلاعات ہیں جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔