لاہور پولیس کے جیل افسران کے لیے مزید نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب کے دارالحکومت کے جیل سپرنٹنڈنٹس اور ڈی آئی جیز، اے آئی جیز کے لیے 27 گاڑیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی،ہم نیٹ ورک اور پنجاب پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط
پولیس افسران کی گاڑیوں کی خریداری کے لیے 115 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی منظوری کابینہ کمیٹی خزانہ کی طرف سے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے 313 نئی گاڑیاں اور یونیفارمز پنجاب پولیس میں بانٹی گئی تھیں۔