سائفر کیس ، عمران خان نے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا، سائفر کیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل میں ملزمان کے وکلاء کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی، عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 ، 10 سال قید

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکمناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔

 عمران خان نے درخواست میں نیب اور ریاست کو فریق بنایا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US