کیپٹن (ر) صفدر کا پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے بچے کو بوسہ

image

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے بچے کو بوسہ دے دیا۔

ایکس اکاؤنٹ پر کیپٹن (ر) صفدر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کارکنوں اور سکیورٹی کے ہمراہ کہیں جا رہے ہیں، اس موقع پر ایک بچہ ایک ڈنڈے پر دو جھنڈے اٹھائے کھڑا تھا۔

بچے کو دیکھتے ہی وہ اس کی جانب آئے اوراس سے گلے ملے، سر پر ہاتھ پھیرا اور اسے بوسہ بھی دیا، انہو ں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں۔

ان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے، ایک صارف طنزاً لکھا کہ آج زندگی میں پہلی بار کسی نون لیگ کے بندے کو ایک اچھا کام کرتے دیکھا ہے۔

ایک اور صارف نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صاحب آپ نے دل جیت لیا ہے، کاش آپ کی پارٹی کے باقی لوگ بھی اس چیز کو سمجھ سکتے کہ عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بچے بھی تو ہمارے ہیں۔ pic.twitter.com/QASVjmwfgh

— Capt (r) Safdar Awan (@CaptNa15) February 1, 2024


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US