ہم نیوز نے پاکستان کے سب سے بڑے ‘ہم نیوز الیکشن پورٹل’ کا اجراء کر دیا

image

ہم نیوز کی جانب سے عام انتخابات 2024 سے متعلق پاکستان کے سب سے بڑے الیکشن پورٹل کی لانچنگ کردی گئی۔ 

ہم نیوز نے  www.election.humnews.pk اپنے الیکشن پورٹل کا اجراء کر دیا ہےجو انتخابات سے متعلق جامع اورمعلومات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پورٹل کی نمایاں خصوصیات شامل ہیں، حلقہ بندیوں کو سالانہ اعداد و شمار میں ترتیب دیا گیا، جس کے نتیجے میں دس نقشے بنتے ہیں۔ قومی اسمبلی اور صوبائی حلقوں کے سال 2002، 2008 ، 2013، 2018، اور 2024 کے حوالے سے معلومات کو ترتیب دیا گیا۔

پورٹل میں تمام امیدواران کی لسٹوں کو اپڈیٹ کیا گیا جس سے صارفین یہ آسانی سے جان سکیں کہ اس بار الیکشن میں کون کس کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ، اس کے علاوہ یہ بھی جان سکیں گے کہ سابق تمام الیکشنز میں کون کس کے مدمقابل رہا اور جیتا یہ تمام تر معلومات ہم نیوز کے پورٹل میں ملیں گی

ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فون صارفین کے لیے دو الگ الگ ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں جو کہ صارف کے بہترین تجربے کو یقینی بنائے گا۔ یہ پورٹل تمام حلقے کے نمبروں اور ان کے نتائج کے درمیان روابط قائم کرے گا ، پورٹل میں موجود دو نوں پینلز ڈیٹا کو یکجا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

یہ پورٹل الیکشن کے دن ریئل ٹائم اپڈیٹس فراہم کرے گااور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صارفین تک تازہ ترین اور درست معلومات فراہمی اور رسائی کو یقینی بنائے گا۔

ہم نیوز کی ویب پورٹل تمام صارفین کو ایک جگہ تمام معلومات تک رسائی کو یقینی بناتا ہے ، جس میں ملکی تمام پارٹیاں، امیدوار، اور حلقوں کو شامل کیا گیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US