پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے

image

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے ہیں۔

باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری قواعد و ضوابط کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی کی ناقابل واپسی فیس 50 ہزار مقرر کی گئی ہے، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے پینل فیس ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔

امیدواروں کو نامزدگی فیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نامزدگی فارم کے ساتھ تجویز وتائید کنندگان کا پارٹی ممبر شپ کارڈ لگانا لازمی ہوگا۔

جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

Guidelines/Procedure for filing of Nomination Papers relating to the Intra-Party Elections (IPE) of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI)#عمران_خان_کے_امیدوار pic.twitter.com/O1EwJuSR8C

— PTI (@PTIofficial) February 1, 2024

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی حسن روف نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر پارٹی کے ممبر نہیں وہ پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الیکشن کے دن ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی

ہم نیوز کے پروگرام” اپ فرنٹ ود مونا عالم ” میں گفتگو کرتے ہوئے حسن روف نے کہا کہ ہم سے غیر قانونی طور پر بلے کا انتخابی نشان لیا گیا تھا ، اس وقت پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ہے ، ہمیں عہدے دینے کیلئے دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانا ہوں گے ، جس کیلئے ہم نے جنرل باڈی بنائی ہے اسی کے فیصلوں کےمطابق انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے۔

چین نے پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 5فروری کو دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرائے گی تاکہ دوبارہ پارٹی فنگشنل ہو جائے اور اس صورت شائد الیکشن کمیشن ہمیں الیکشن سے پہلے ہمارا انتخابی نشان واپس دے دے ۔

انٹراپارٹی الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان واپس دینا چاہیے ، ریزرو سیٹ پر ہمارا حق اس وقت ہو گا جب ہمیں انتخابی نشان واپس ملے گا۔

عام انتخابات میں کامیاب آزاد امیدوار اکثریت میں زیادہ ہوں تو وزیر اعظم بھی بنا سکتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کو 2012میں ہی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ، جس کی باقاعدہ دستاویز بھی ہم نے پبلش کی تھی، اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے ممبر نہیں ہیں، وہ صرف پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

روف حسن نے اکبر ایس بابر کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے ہر ممبر کا نام رابطہ پر موجود ہوتا ہے ، اکبر ایس بابربھی آئیں رابطہ پر پارٹی نمبر دکھائیں تو خود نومینیشن پیپرز دوں گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US