راولپنڈی: ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا ن لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، بلاول بھٹو
مارے جانے والے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔