دھند کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موٹرویز بند

image

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد موٹرویز کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 11 (لاہور۔سیالکوٹ) دن کے اوقات میں دھند کے باعث بند رہی جبکہ ایم 2 (لاہور تا کوٹ مومن) پر بھی ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔ اسی طرحایم 4 (پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم) کو بھی شدید دھند کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔

موٹروے پولیس کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US