تین دن میں اڈیالہ جیل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

image

اڈیالہ جیل کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل،رہائش گاہ سب جیل قرار

مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ جیل کے سرکاری نمبر پر کالیں کرنے والے نامعلوم کالر نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بول رہا ہے۔ کالر نے  پہلی کال دن اڑھائی بجے اور دوسری کال شام سوا چار بجے کی گئی۔

اڈیالہ جیل پر حملے کی دھمکی ، سکیورٹی ہائی الرٹ

متن میں بتایا گیا ہے کہ پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا۔ دوسری مرتبہ والی کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا، دھمکی آمیز کالوں سے جیل میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔

مقدمے کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے افغانستان اور بیرون ملک سے آئی دو مختلف دھمکی آمیز کالز آئیں جس میں تین دن میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US