الیکشن 2024: انتخابی مہم آسمان سے چلانے کا منصوبہ، ایم کیو ایم نے جہاز بُک کروالیا

image

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات 2024 کی فضائی انتخابی مہم کے لیے جہاز کی بُکنگ کروالی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رواں ماہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم آسمان سے چلانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ انتخابی نشان کی پہچان کرانے اور الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگز کا جہاز کرائے پر بُک کروالیا گیا۔

ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ سے کھڑے ہونے والے امیدواروں کی الیکشن مہم میں چھوٹا جہاز استعمال کیا جائے گا۔ جہاز کی بُکنگ سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بھی اجازت نامہ جاری کردیا۔

اسکائی ونگز کے جہاز کی بکنگ کے اخراجات پارٹی امیدوار برائے صوبائی و قومی اسمبلی سجاد حسین شاہ اٹھارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے اسکائی ونگز کا جہاز الیکشن مہم میں انتخابی نشان اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US