کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر دھماکہ، 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

image

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لگاتار دوسرے روز دھماکہ، 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان: کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ اور جعفرآباد شہر میں دو الگ الگ دھماکے ہوئے جن میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں تربت میں بھی غلام نبی چوک پر دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US