لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل اپنے عہدے سے مستعفی

image

جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الحسن کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دیدیا

جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا، جسٹس شاہد جمیل خان سینیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں علامہ اقبال کی کتاب ضربِ کلیم کے کچھ اشعار بھی قلم بند کیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الحسن بھی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US