پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے

image

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ دی تھی۔

پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کرکے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

پارٹی ممبران نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست کی۔

توشہ خانہ کیس، سابق وزیراعظم اور بشریٰ بی بی نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر ملتوی کئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ عام انتخابات سے ہٹ سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US