کراچی کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اعداد و شمار جاری

image

کراچی: الیکشن کمیشن نے کراچی کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں 5 ہزار 336 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور کراچی شرقی واحد ضلع ہے جہاں 128 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں۔

کراچی کے ضلع ملیر میں 383 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 179 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اسی طرح کورنگی ضلع کے 170 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 582 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں 40 آزاد الیکٹ ایبل کی گونج

ضلع شرقی میں 311 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 471 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 128 پولنگ اسٹیشنز نارمل ہیں۔ ضلع جنوبی کے 306 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 279 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔

ضلع کیماڑی کے 345 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 251 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا جبکہ ضلع غربی کے تمام 676 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے جا چکے ہیں۔ ضلع وسطی کے 655 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 600 انتہائی حساس ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US