اضافی نفری دستیاب نہیں ، پشاور پولیس نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی

image

پشاور پولیس نے انتخابات کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی ہے۔

پولیس سکیورٹی پلان کے تحت پولیس نفری کارنر میٹنگز، انتخابی جلسوں اور پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہے گی۔

پشاور پولیس حکام نے کہا ہے کہ تمام امیدوار رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنوں سے گارڈز لے کر سکیورٹی یقینی بنائیں، پولیس امیدواروں کے کارنر میٹنگز اور صرف جلسوں کے لیے سکیورٹی فراہم کرے گی۔

عام انتخابات ، اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ، اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی

پشاور پولیس کے مطابق نفری پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہے گی، امیدواروں کو دینے کے لیے اضافی نفری موجود نہیں ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق دستیاب وسائل کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US