حکیم رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری، مریم نواز

image

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔

دھوبی گراؤنڈ میں گزشتہ روز جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، میں نے دیکھا جب رانا ثنا اللہ کا نام لیا تو سارا مجمع گونج اٹھا تھا۔

آپ نے آج جس طرح ہمارا استقبال کیا مجھے لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال یہاں نہیں تھے،مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی کسی کو چور کہتی ہے۔

وہ جج بھی رخصت ہوگیا جو چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا، میاں نواز شریف

ن لیگ کسی سے مقابلہ نہیں کرتی یہ صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے اسی لیے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی(ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہرانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے لیکن نواز شریف ابھی بھی یہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US