نوٹوں کے بریف کیس کھُل گئے، ووٹرز خریدنے کیلئے کہاں کتنا پیسہ چلا؟ تہلکہ خیز انکشافات

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)این اے 127 لاہور میں ووٹرز کو خریدنے کی مبینہ ویڈیو کے بعد قومی اسمبلی کے مزید حلقوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کے مبینہ سرمایہ کاروں ووٹرز کی جانب سے ووٹ کے عوض راشن کے ڈبہ، بجلی اور گیس کے بلز کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کے امیدوار عطا اللہ تارڑ نے بھی ٹی وی پروگرام میں الزام لگایا کہ بلاول بھٹو نے این اے 127 میں ووٹ کا ریٹ 5ہزار روپے رکھا ہے۔

این اے 127 میں پیسے لینے کی ویڈیو منظر عام پر ائی جس پر پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی امیدواروں نے ایک دوسرے پر پیسے لینے کے الزامات لگائے جس پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 127 کے امیدوار عطا اللہ تارڑ اور پی پی 160 کے امیدوار مصباح الرحمن کو طلب کیا تھا

واضح رہے کہ اس حلقہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری، عطا اللہ تارڈ اور ملک ظہیر عباس کھوکھر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ہم نیوز کو موصول معلومات کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں سابق ایم این ایزموجودہ الیکشن میں ووٹوں کے بدلے بجلی اور گیس کے بلز کی ادائیگی کے علاوہ راشن کے ڈبہ دیے گئے ہیں۔

لاہور کے مختلف حلقوں میں بھی ووٹوں کی خریداری میں پیسے کا بےدریغ استعمال ہوا ہے۔ ہم نیوز الزامات کی ضد میں آنے والے امیدواروں سے ان کا موقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US