دربارحضرت سلطان با ہوؒکے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے ملک بھر میں آج (جمعرات کو) ہونے والے عام نتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے جماعت الصالحین کے سربراہ اور دربار حضرت سلطان با ہو کے سجادہ نشین صاحبزادہ محمد خالد سلطان کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
الیکشن 2024، کل کے مخالف آج ایک دوسرے کی حمایتی بن گئے
آصف علی زرداری اورخالد سلطان نے ملاقات میں ملک بھر میں ہونے والے الیکشن اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔جس کے بعد صاحبزادہ محمد خالد سلطان آصف علی زارداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
ملاقات کے بعد صاحبزادہ محمد خالد سلطان نے اپنے مریدوں اور احباب کو عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کی اپیل کر دی۔