ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

image

وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ جزوی طور پرمعطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں،ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،برطانیہ کے بعد امریکی و روسی میڈیا کی بھی پیشگوئی

قبل ازیں  جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ۔

اس سے قبل  پی ٹی اے نے یہ واضح کیا تھا کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ کی سہولت حاصل رہے گی، کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی ۔

الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بند ش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

میں الیکشن نہیں لڑ رہا، ابرار الحق نے وضاحت کردی

پی ٹی اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی، انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا ۔

دوسری جانب وزارت داخلہ میں عام انتخابات 2024 کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ناصر راجہ کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں ۔

صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔مزید برآں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US