سیاستدانوں میں سب سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا۔
انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، ای ایم ایس چلتا رہے گا ، الیکشن کمیشن
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت آئے جو محبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاورکرے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں، راولپنڈی میں حنیف عباسی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
آصفہ بھٹو نے بھی نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کردیا، آصفہ بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے مری میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔