انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، ای ایم ایس چلتا رہے گا ، الیکشن کمیشن

image

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا۔

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور دیگر وجوہات پر بعض جگہ نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر ردوبدل نہیں ہو سکتی۔

حکام نے بتایا کہ ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے ،پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بننے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر چپساں کرکے اسکی تصویر آر اوز کو بھیجیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز چھیننے کی کوشش کا نوٹس لے لیا

حکام کا کہنا تھا کہ وہ تصویر موبائل کے اندر لاک ہو گی جس پر ٹائم اور لوکیشن ہو گی، انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسران فارم 45 ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US