8300 کی سروس بھی متاثر ، ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات سے محروم

image
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم زیادہ تر ووٹرز اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات سے محروم ہیں۔

موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل ہونے سے موبائل فون پر 8300 کی سروس بھی متاثر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ووٹرز کو اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان حکومت کا 8فروری کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کااعلان

علاوہ ازیں موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر عملے سے رابطوں کے لیے بھی مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ صبح 8 بجے سے پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US