پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا یا نہیں ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ممبر نے بیان جاری کر دیا ہے۔
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کر دیا ہے ، پولنگ کا وقت بڑھانے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
موبائل ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی ، الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند
انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کریں گے،ابھی تک پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے تاحال کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
نثار درانی نے مزید کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
موبائل سروس کھولنے سے دہشتگردی کا واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ چیف الیکشن کمشنر
اس سے قبل الیکشن کمیشن کے دیگر حکام نے بتایا تھا کہ انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا۔