این اے 205 ، دولہے سمیت پوری بارات ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی

image

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے ، ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی جب ایک دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں بابر نامی دولہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے حلقہ این اے 205 کے پولنگ سٹیشن پہنچ  گیا۔

پہلے ووٹ پھر بارات، تین دولہے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے

دولہے کے ساتھ  موجود باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔  دولہے نے محراب پور سے نوابشاہ کیلئے بارات لیکر روانہ ہونا تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اسلئے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US