آج آزادی کا دن ہے ، ووٹرز باہر نکلیں ، بیرسٹر گوہر

image
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہو گا تو جہموری عمل مکمل ہو گا۔ انتظامیہ تعاون کرے۔

راجہ بشارت کے الیکشن سے دستبردار ہونے کی خبریں، بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آ گیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ  ووٹرز باہر نکلیں ، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔

اس سوال پر کہ  وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے ، وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US