اللہ کا واسطہ ہے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ پارٹی کریگی، ووٹ سے ملک میں بدتہذیبی کا خاتمہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے حلقے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔

صدر عارف علوی اور نواز شریف سمیت کئی سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کر دیا

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ اور دیگر قائدین نے جیلیں کاٹیں، قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں۔ مریم کے وزیراعلیٰ بننے کا فیصلہ نتائج کے بعد پارٹی کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ کا واسطہ ہے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔ ایک جماعت کی اکثریت ہوگی تو کھل کر مسائل حل کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے، گالم گلوچ، بدتمیزی کے کلچر کے خاتمہ کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US