دانیال عزیز شکر گڑھ سے گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

image

شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

سابق ممبر قومی اسمبلی کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دانیال عزیز کو ساڑھے 12 بجے شکر گڑھ سے گرفتار کیا گیا۔

دانیال عزیز کی اہلیہ نے بتایا کہ پولیس کے ناکے پر دانیال عزیز کو روکا گیا جہاں سے اہلکار انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہ دانیال عزیز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دانیال عزیز کو انتخابی جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

خیال رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے مبمر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم ، الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US